ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے:بابر صاحب دین

 شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے:بابر صاحب دین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان:عید قربان کے دوسرے دن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (LWMC) کی جانب سے شہر میں صفائی کے مثالی انتظامات جاری ہیں، سی ای او بابر صاحب دین نے شہر کے مختلف کیمپس کا دورہ کیا ,سی ای او بابر صاحب دین نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے.

 سی ای او بابر صاحب دین نےصفائی ورکرز سے ملاقات کے دوران انہیں عیدی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔

لاہورکینال میں آلائشیں پھینکنے والوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 17 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بابر صاحب دین کے مطابق 50 ہزار سے زائد مالیت کے 52 چالان بھی کیے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر سیف سٹی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔

عید کے موقع پر صفائی کے لیے 20 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز اور 4 ہزار سے زائد مشینری صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔ عید کے پہلے روز 18 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ شہر میں 104 عارضی کولیکشن پوائنٹس اور 4 ڈمپ سائٹس فعال ہیں تاکہ آلائشوں کی محفوظ تلفی یقینی بنائی جا سکے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ہیروز کڑی دھوپ اور سخت گرمی میں بھی شہر کی صفائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔