سٹی42: پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں لاہور ریجن سے منسلک تینوں زونز کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے سلیکٹرز 10 جون کو مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پاکستان چیلنج کپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا عمل بھی 10 جون تک مکمل کیا جائے گا جس کے بعد زونل ٹیموں کے حتمی اسکواڈز کا اعلان کیا جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں ہر زون کی دو، دو ٹیموں کے لیے 20، 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔