ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں 297 ٹریفک حادثات رپورٹ، 298 افراد زخمی

لاہورمیں 297 ٹریفک حادثات رپورٹ، 298 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 297 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 297 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 298 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 114 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جبکہ 184 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔