سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر سے "ڈیٹنگ" کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی

سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر سے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے بلآخر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

 تفصیلات کا مطابق گزشتہ کئی عرصے سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ شاید بھارتی کرکٹر شبمن گل اداکارہ سارہ علی خان دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ اس حوالے سے نہ تو اداکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید کی گئی اور نہ ہی کرکٹر شبمن گل نے اس پر کچھ واضح طور پر کہا۔ اداکارہ سارہ علی خان   اب اپنی نئی فلم "ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" کی تشہیری مہم  میں مصروف ہیں جس  دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ  سے  اس حوالے سے کیا گیا کہ  " کیا وہ بھی اپنی دادی شرمیلا ٹیگور کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کسی کرکٹر سے شادی کرنے کی خواہش مند ہیں؟

 جس کے جواب نے اداکارہ نے بتایا کہ  "ان کیلئے ساتھی کا  پیشہ  کو ئی معنی نہیں رکھتا،ان کی شخصیت جس طرح کی ہے اس کیلئے ساتھ چاہے اداکار ہو ، کرکٹر ہو، تاجر ہو یا ڈاکٹر کوئی مسلہ نہیں ہے۔" اداکارہ نے بتایا کہ "ان کے پارٹنر کا ذہنی اورعلمی لیول ان کے ساتھ ضرور ملنا چاہئے اور یہ سب سے بہترین ہے اور پیشے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔" سارہ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ" جس طرح کا آدمی میں اپنی زندگی میں چاہتی ہوں ایسے شخص سے میری ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی ہے۔"