سڑکوں پر کوڑا پھینکنے والے سینکڑ وں شہریوں کو بھاری جرمانہ  

سڑکوں پر کوڑا پھینکنے والے سینکڑ وں شہریوں کو بھاری جرمانہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور  ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نےگزشتہ 30 دنوں کی انفورسمنٹ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ سڑکوں پر کچرا پھینکنے  پر 298 افراد کو 4 لاکھ 50  ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، گزشتہ مہینے 10 ہزار 996 سے زائدمقامات کا معائنہ کیا گیا، 30 روز میں غیرقانونی ڈمپنگ کرنے والی 32 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کچرے کے غیر قانونی پھیلاؤ اور آگ لگانےکے جرم میں 21 مقدمات درج کرائے گئے، کچرےکو آگ لگانے اور سڑکوں پرکچرا پھینکنے پر 466 چالان کیے گئے، 30دنوں میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کل 10لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیےگئے۔