نوجوان لڑکی گھر کی دہلیز پر قتل

Girl murder,Town ship,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شہر میں قتل کے واقعات بڑھنے لگے۔ نامعلوم افراد گھر کی دہلیز پر ایک لڑکی کو قتل کرکے بھاگ گئے۔

جواں سال لڑکی کے قتل کا افسوس ناک واقعہ ٹائون شپ میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر زینب نامی ایک لڑکی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں لڑکی دم توڑ گئی۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کےمقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کاکہناہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔