گورودوارہ پنجہ صاحب میں جوڑی میلہ شروع ہوگیا

Jodi Mela commences in Gurudwara Panja Sahab Hassanabdal, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عمران:  حسن ابدال میں سکھ مذہب کے روحانی مرکز گوردوارہ پنجہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی تہوار جوڑی میلہ کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

 جوڑی میلہ کی تقریبات 8 جون سے 10 جون تک جاری رہیں گی۔ جوڑی میلہ میں پاکستان کے علاوہ انڈیا سے بھی تقریباً 250 سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب میں آج پہنچیں گے۔

 انڈیا سے سکھ یاتریوں کو  سپیشل بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر سے حسن ادال پہنچایا جائیگا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکھ یاتریوں کے طعام اور قیام کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔

 سیکورٹی کے لیئے 600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔  ایلیٹ فورس کے بھی 15 دستے مختلف مقامات پر مامور کیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خود کرینگے۔