ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

 انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کاروباری ہفتے کا چوتھا روز،پاکستانی روپیہ پھر کمزور ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر 12پیسے مہنگا ہو گیا۔

  انٹربینک میں ڈالر 287روپے کا ہو گیا،4روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1روپے 32پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

 دوسری جانب  کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغازہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں 94پوائنٹس کااضافہ ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوا،100انڈیکس میں 94پوائنٹس کااضافہ ہو گیا،100انڈیکس 42236کی سطح پرپہنچ گیا۔

Ansa Awais

Content Writer