ٹیچنگ ہسپتالوں میں تشخیص کیلئےٹیسٹ کےطریقہ کار کوبہتر کیاجائے گا، محسن نقوی

?Mohsin Naqvi wows to improve labs tests in teaching hospitals in Punjab, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں حفظان صحت کا معیار بہتر بنایا جائے گا اور بیماریوں کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کے طریقہ کار کو بھی بہتر کیا جائے گا۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےہسپتالوں کے ویسٹ کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے، ویسٹ تلف کرنے کیلئے پی کے ایل آئی کو ذمہ داری سونپنے کی منظوری دے دی۔

 انہوں نے پی کے ایل آئی انتظامیہ کو ویسٹ تلف کرنے کا پلان مرتب کرنے، انتظامیہ کو ویسٹ تلف کرنے کی استعداد میں اضافے کا پلان بنانے، پی کے ایل آئی میں ضروری مشینری،افراد ی قوت کا انتظام کرنے کی ہدایات دے دیں۔

محسن نقوی نے ٹیسٹوں کو پی کے ایل آئی لیبز سے کرانے کا نظام وضع کرنے اور نرسوں کی معیاری ٹریننگ کیلئے نرسنگ سکول جلد ازجلد فعال کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ پی کے ایل آئی انتظامیہ ،محکمہ صحت کیساتھ ملکر موثر نظام واضع کرے۔

 خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر عمل درآمد سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 50 بنیادی ٹیسٹوں کی بہترین سہولت میسر ہوگی۔