جناح ہاؤس حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب

جناح ہاؤس حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب ہوگیا۔

جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث شرپسند کی شناخت حاشر خان درانی کے نام سے ہوئی ہے جو انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری ہے، شرپسند حاشر خان جناح ہاؤس پر دورانِ حملہ انقلاب کے نعرہ لگاتا رہا جس میں اس نے کہا کہ ’لوگو، انقلاب مبارک ہو، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے‘۔

شرپسند حاشر خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی، پی ٹی آئی قیادت نے منصوبہ بنایا جس میں یاسمین راشد، محمود الرشید اور شیخ امتیاز تھے۔