(ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد ، چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویز دیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویز دیں، وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھاکہ چوہدری شجاعت کی تجاوز بہت عوامی ہیں اور ان کو ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گے۔ شہباز شریف مزید کہا کہ آپ کے دونوں وزیر بہت محنتی اور دیانتدار ہیں،ہم سب نے ملکر اس ملک کو معاشی بحران سے نکلنا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، وفاقی وزیر سالک حسین ، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، صوبائی وزیر ملک احمد خان ، مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین اور ق لیگ کی ایم این اے فرخ خان صاحبہ بھی ملاقات میں موجود تھیں۔