اوبر گاڑی میں اکثر مسافر  کیا بھول جاتے ہیں؟

Uber,issued,category,passenger,forget
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے اپنی چھٹی سالانہ ’کھوئی اور پائی گئی چیزوں کی فہرست جاری کر دی جس میں اوبر کی گاڑیوں میں مسافروں کی رہ جانے والی  اشیاء کو ظاہر کیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق   گزشتہ سال کے دوران اوبر گاڑیوں میں سب سے زیادہ عام چیزیں جو ملیں اُن میں چابیاں ،موبائل فون،  بیگ/پرس، کیمرے، بٹوے،  ہیڈ فون، سپیکر، چشمے، کپڑے، الیکٹرانک سگریٹس، زیورات اور شناختی کارڈ شامل ہیں۔

مسافروں کی طرف سے بھولی گئیں سب سے انوکھی اشیاء میں تلے ہوئی آلو، ایک ناخن، مصنوعی دانتوں کا سیٹ، 500 گرام مچھلی کے انڈے، پیزا کے ڈیزائن کا لباس، امریکی بارہ سنگھا کی تصویر، چھوٹا گٹار، مہینے کا بہترین ایمپلائی ایوارڈ، برنی سینڈرز کا چھوٹا بیگ، کروشیا سے بنائی گئی اسٹرابیری، گوند کی ایک چھوٹی بالٹی، ایک بھورے رنگ کا کچھوا اور اسٹیتھوسکوپ شامل ہیں۔