ویب ڈیسک: اٹلی میں مقیم نوابشاہ کے ٹک ٹوکر نوجوان نے ملالہ کو شادی کی آفر کردی.
نوابشاہ کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوان سکندر بخش چوہان کی ملالہ کو شادی کی آفر والی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نوجوان نے ملالہ یوسف زئی کے شادی کے حوالے سے بیان کے رد عمل پر ساتھ رہنے اور شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
پاکستانی نژاد اٹلی میں مقیم نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹوکر نوجوان نے ملالہ کو شادی کی آفر کردی pic.twitter.com/IlRYulYQwa
— Malik Sultan Awan???????????????? (@maliksultan095) June 8, 2021
نوجوان کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی میرے پاس اٹلی آجائے اس کے سب اخراجات میں ادا کروں گا، ساتھ رہنے کے بعد ملالہ فیصلہ کرلے مجھ سے شادی کرنی ہے یا نہیں۔ ملالہ یوسف زئی کو سمجھاؤں گا کہ شادی ایک عظیم بندھن ہے شادی زندگی کی معراج ہے،نکاح پڑھانے والوں کو ایک ملین دوں گا ۔