ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فلم ’’ستلج ‘‘ کی نمائش کیوں روکی گئی،کیا 25 ہزار پنجابیوں کاقتل عام چھپایا جا رہا ہے؟

بھارتی فلم ’’ستلج ‘‘ کی نمائش کیوں روکی گئی،کیا 25 ہزار پنجابیوں کاقتل عام چھپایا جا رہا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: FACEBOOK
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایس ایم عتیق شاہ بخاری :دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت  میں  فلموں پر سخت سنسرشپ پالیسی جاری ہےاور اس بار اس کا نشانہ  پنجابی فلم ’’ ستلج ‘‘ بنی ہے جس کی نمائش روک دی گئی ہے ، جس کے بعد فلموں کے شائقین کی ایک بڑی تعداد حیران رہ گئی ۔ بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’ ستلج ‘‘ عارضی طور پر زی 5 پر ریلیز ہوئی۔  1995 میں سکھوں کے قتل وغارت کے تناظر پر بنائی جانیوالی اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اس وقت کی بھارتی پنجاب کی حکومت نے پولیس کو استعمال کرتے ہوئے 25 ہزار سے زائد پنجابیوں کو قتل اور لاپتہ کیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’ ستلج ‘‘ عارضی طور پر زی 5پر ریلیز ہوئی اور جن لوگوں نے اسے دیکھا، انہوں نے اس کی بھرپور تعریف کی۔ تاہم فلم بمشکل 24گھنٹے تک ہی اسٹریم ہو سکی تھی کہ سنسرشپ کی زد میں آ گئی، جس کے بعد زی 5کو باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے اسے ہٹانا پڑا۔'زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز'  کی ملکیت ایک 'اوور دی ٹاپ' (او ٹی ٹی) اسٹریمنگ ٹیلی ویژن سروس ہے۔ 

بھارتی زی 5ے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’’ ستلج‘‘ اب بھارت میں کسی بھی پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوگی۔ البتہ بین الاقوامی ناظرین کیلئے یہ فلم بدستور دستیاب رہے گی۔بیان میں کہا گیا ’’ ستلج ‘‘کی ریلیز کے بعد سے ملنے والا ردِعمل واقعی غیر معمولی رہا ہے۔ ہم ہر اس ناظر کے بے حد شکر گزار ہیں جس نے سبسکرائب کیا، فلم دیکھی اور اس کی حمایت کی۔ آپ کی محبت اور تعاون ہمارے لئے اور اس کہانی کو حقیقت بنانے والی پوری ٹیم کیلئے بہت معنی رکھتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’’موجودہ صورتحال کے پیش نظر’’ ستلج‘‘ مزید اطلاع تک بھارت میں دستیاب نہیں ہوگی۔ ہم قانونی اور مناسب ذرائع اختیار کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ جلد از جلد یہ فلم دوبارہ اپنے ناظرین تک پہنچائی جا سکے۔ فلم ’’ ستلج‘کے ہدایتکار ہنی ٹریہن نے ابھی امید نہیں چھوڑی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پنجابی زبان میں ایک پیغام شیئر کیا ’’تیرا بھانا میٹھا لگے‘‘جس کا مطلب ہے: ’’اللہ  کی رضا مجھے میٹھی لگتی ہے۔ہدایتکار ہنی ٹریہن اس حوالے سے پرامید ہیں کہ ان کی فلم دوبارہ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

یہاں یہ بات بتا دیں کہ زی 5 پر نمائش روکنے بعد اب شائقین فلم  ’’ ستلج‘  کو سرچ کرکے یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔بہت ہی معیاری اور  حقائق پر بنائی جانیوالی یہ فلم دیکھنےکے قابل ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’ ستلج ‘‘ 2022 سے گزشتہ تین برس تک بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن   کے پاس منظوری کی منتظر رہی۔ بعد ازاں اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی5 پر ریلیز کیا گیا، مگر کچھ ہی دیر بعد اسے ہٹا دیا گیا۔اس فلم کا سابقہ نام ’’ پنجاب95‘‘ تھا۔