ویب ڈیسک :امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تین تجارتی جہازوں پر مبینہ ایرانی حملوں کے ردعمل میں کی گئیں، جنہیں امریکا نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سینٹکام کے بیان کے مطابق حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام، میزائل تنصیبات، ساحلی نگرانی کے نظام، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، بحری جہاز شکن کروز میزائلوں کی تنصیبات اور ڈرون لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
سینٹکام کے مطابق حملے آبنائے ہرمز میں 3 تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے ردعمل میں کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں متعدد مقامات پر بمباری کی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔