ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:مارکیٹ کمیٹی نے برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 439 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔ تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں گوشت سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 275 روپے جبکہ پرچون ریٹ 289 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہیں کر رہے اور صاف برائلر گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس کے باعث صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 233 روپے فی درجن برقرار ہے، جبکہ انڈوں کی ایک پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 870 روپے مقرر کیا گیا ہے۔