عابد چودھری: بی آر بی نہر سے ایک 19 سالہ نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہر سے لاش نکال لی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حسین علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 19 سال بتائی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش پولیس کے حوالے کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔