سٹی 42: پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ، نجکاری کمیشن بورڈ کی اہم منظوری مل گئی
اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 4 سرمایہ کاروں کوپری کوالیفائی کرلیا گیا،لیک سٹی ، عارف حبیب ،فاطمہ فرٹیلائز،سٹی اسکول کے کنسورشیم نے پری کوالیفائی کیا،لکی سیمنٹ،حب پاور کوہاٹ سیمنٹ،میٹرو وینچر کے کنسورشیم نے پری کوالیفائی کیا، ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر نے بھی پری کوالیفائی کرلیا،نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت ہوا،پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دلچسپی ظاہر کرنے والی کمپنیوں کی اسکروٹنی کی گئی،کمپنیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کےبعد پری کوالیفیکیشن کی منظوری دی گئی، پری کوالیفائیڈ کمپنیاں پی آئی اے کی بائی سائیڈ ڈیو ڈیلیجینس کے اگلےمرحلےمیں داخل ہوگیا