ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں؟عظمی بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل

کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں؟عظمی بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں  جس میں بانی قیدیوں سے خطاب فرما سکیں 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سارا ٹبر ملاقات کرتا بشری بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے،بانی پی ٹی آئی کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں؟عظمی بخاری نے  علیمہ خان سے سوال کیا  مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں؟ جس میں بانی پی ٹی آئی جیل سے قیدیوں سے خطاب فرما سکیں؟

لاہور ٹریفک پولیس نے وزیراعلی کے بیٹے کا چالان کر کے قانون کی حکمرانی کا ثبوت دیا، پنجاب میں اب قانون سب کے لیے برابر ہے، ماضی میں ایک خاتون اول کے بیٹے کا چالان کرنے پر پاکپتن کے وارڈن سے ڈی پی او تک تبدیل کردیے گئے