ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرعی صارفین کیلئے آسان اقساط پیکج متعارف

زرعی صارفین کیلئے آسان اقساط پیکج متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : میپکو نے زرعی صارفین کیلئے آسان اقساط پیکج متعارف کرا دیا ۔ 

چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی منظوری سے اقساطی نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت زرعی ٹیوب ویل صارفین 10 لاکھ تک کے واجبات 30 اقساط میں ادا کر سکیں گے۔ 10 سے 30 لاکھ روپے تک کے واجبات پر 40 ماہانہ اقساط کی سہولت دی گئی۔ 

  چیف انجینئر کسٹمر سروسز سید جواد منصور احمد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق 30 لاکھ سے زائد بقایاجات پر کیس ٹو کیس بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ 2015ء سے زیر التوا بقایاجات کی وصولی کیلئے سہولت متعارف کرائی گئی، منقطع کنکشن والے صارفین 10 فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور آر سی او چارجز دے کر کنکشن بحال کرواسکیں گے۔  ہر قسط پر ماہانہ مارک اپ لاگو ہوگا، ادائیگی میں ناکامی پر اقساطی سہولت ختم کر دی جائے گی۔