سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔
چوہدری جاوید اقبال نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو میرپور کے عوام کے مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری جاوید اقبال کو بتایا کہ میرپور کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے میں خود ذاتی طور پر دلچسپی لوں گا اور میرپور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔
اس موقع پر دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔