ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست مخالف مواد، 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم

ریاست مخالف مواد، 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ 

 اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی،ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ، جس میں کہا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی ، عدالت نے انکوائری افسرکو سنا اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

 حکم نامے میں کہا گیا شواہد کی بنیاد پر عدالت سمجھتی ہے معاملہ پیکاایکٹ اورتعزیرات پاکستان کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

 عدالت نے کہا کہ یوٹیوب کے افسرانچارج کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینلزکو بلاک کیا جائے۔