ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ پاس کرکے تعینات ہیڈ ماسٹرز اور سربراہان کیلئے مراعات کا اعلان

ٹیسٹ پاس کرکے تعینات ہیڈ ماسٹرز اور سربراہان کیلئے مراعات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ تعلیم نے ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور سربراہان کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے کی بنیاد پر نئی مراعات کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ٹیسٹ نہ دینے یا ناکام ہونے والے موجودہ سربراہان کیلئے سخت اقدامات کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 16 کے وہ اساتذہ جو ٹیسٹ پاس کر لیں گے، انہیں گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹرز کے برابر تنخواہ دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ جو اساتذہ ٹیسٹ پاس نہیں کریں گے، انہیں ہیڈشپ سے فارغ کر دیا جائے گا اور ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کا چارج چھوڑنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ہزاروں اساتذہ محکمانہ کارروائی کے خوف سے ہیڈشپ کے لیے اپلائی نہیں کر رہے حالانکہ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹیچر کے خلاف فوری تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ہیڈ ماسٹر یا سربراہ بننے کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 12 جولائی مقرر کی گئی ہے۔