ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی درخواست

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی درخواست
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی متفرق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار وکلا سلطان محمد خان، طفیل شہزاد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔

وکیل سلطان محمد خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ روز قبل2جولائی کو الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نےخواتین کی مخصوص نشستوں کو مس کلکولیٹ کیا۔ ہماری استدعا ہے کہ ہمیں ہمارے حصے کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ 2024ء  کا نوٹیفکیشن عدالت سے معطل ہے کیا؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ جی وہ معطل نہیں ہے کیس پینڈنگ ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ نوٹس کرتاہوں وہ آکر بتائیں تو دیکھ لیتے ہیں۔بعد ازاں  عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer