ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے قتل کرنے کی کوشش کی: ایرانی صدر کا دعویٰ

اسرائیل نے قتل کرنے کی کوشش کی: ایرانی صدر کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

 ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے یہ بات معروف سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ ٹکر کارلسن نے ایرانی صدر سے براہِ راست سوال کیاکہ آیا انہیں لگتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی؟

مسعود پزشکیان نے واضح الفاظ میں کہا جی ہاں! اسرائیل نے یہ کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہا۔ میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا فیصلہ صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

ایرانی صدر نے کہاکہ وہ اپنی قوم اور وطن کے لیے جان دینے کو تیار ہیں، اور ان کی حکومت کا ہر فرد ملکی دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے جذبے سے سرشار ہے۔

ٹکر کارلسن نے اس موقع پر دوسرا سوال کیاکہ صدر کو کیسے علم ہوا کہ انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ جس پر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ جنگ کے دوران وہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اور اسرائیل نے اپنے جاسوسوں کے ذریعے اس مقام کا سراغ لگا لیا۔