ڈاکٹر یاسمین راشد کی  تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت

Doctor Yasmin Rashid Bail applications, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جمال الدین: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالت نے مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

ملزمہ کیخلاف نو مئی کو عسکری ٹاور پر حملہ ،ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون آفس جلانے اور شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں ۔

وکلاء نے درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا کہ یاسمین راشد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور ان سے اب ان مقدمات میں کوئی تفتیش نہیں ہونا ۔اس لیے انہیں سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔ وہ کینسر کی مریضہ بھی ہیں ۔ انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔