مانیٹرنگ ڈیسک: ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 257 روپے اضافے سے 94 ہزار پچاس روپے ہوگئی۔
لگاتار دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ۔گزشتہ روز سونے کی فی تولے قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔