پاکستان میں کورونا وائرس سے 77 افراد جاں بحق، 2691 نئے کیسز رپورٹ

 پاکستان میں کورونا وائرس سے 77 افراد جاں بحق، 2691 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں خطرناک کورونا وائرس کے حملے جاری،  ملک بھر میں اب تک  2 لاکھ 34 ہزار 509  افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں  جبکہ 4839  افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 24 ہزار 577 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے میں 2 ہزار 691 ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 509 تک جاپہنچی ہے، اب تک مجموعی طور پر 14 لاکھ 45 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض ہیں جن کی مجموعی تعداد 96 ہزار 236 ہے، پنجاب 82 ہزار 669، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 236، بلوچستان میں 10 ہزار 841، اسلام آباد میں 13 ہزار 557، گلگت بلتستان میں ایک ہزار587 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار383 افراد متاثر ہیں، ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی ہے جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے۔

ایک جانب کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والے بھی بڑھ رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 77 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اس وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 4839 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں ایک ہزار 899 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں ایک ہزار572، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار38، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer