ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص عظیم : پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران مسلسل پانچویں ماہ سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 8.11 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ماہانہ بنیاد پر بھی برآمدات میں 4.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب 36 کروڑ ڈالرز رہا، جبکہ نومبر 2025 میں یہ حجم1 ارب 43 کروڑ ڈالرز تھا۔ اسی طرح دسمبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 48 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں، جس کے مقابلے میں رواں سال نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

تاہم مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر 2025) میں ٹیکسٹائل برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مدت کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 9 ارب 19 کروڑ ڈالرزتک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات 9 ارب 11 کروڑ ڈالرز تھیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں طلب میں کمی، پیداواری لاگت میں اضافہ اور توانائی کے مسائل ٹیکسٹائل برآمدات میں حالیہ کمی کی اہم وجوہات ہیں، جبکہ صنعت کو سہارا دینے کے لیے حکومتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔