ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تین روزہ بسنت تہوار کی تیاریاں عروج پر، رجسٹریشن اور سرکاری تقریبات کا اعلان

لاہور میں تین روزہ بسنت تہوار کی تیاریاں عروج پر، رجسٹریشن اور سرکاری تقریبات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:لاہور میں تین روزہ بسنت تہوار منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، جس کے تحت لاہور انتظامیہ کو اب تک 509 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

حکام کے مطابق موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 302 پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کو منظور کر لیا گیا ہے جبکہ ضابطوں پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے 15 درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 246 درخواستیں تاحال زیرِ التوا ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے کاروبار سے وابستہ افراد پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ تمام سرگرمیاں مقررہ قوانین کے مطابق ہوں۔

کائٹ فلائنگ کی 7 مختلف ایسوسی ایشنز نے بھی رجسٹریشن کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بار بسنت عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری سطح پر بھی بھرپور انداز میں منائی جائے گی۔ بسنت کے موقع پر شاہی قلعہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں صوبائی وزرا، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی پتنگ بازی میں حصہ لیں گے۔ بسنت کے تینوں دن مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ غیر ملکی سفارت کاروں کو بھی بسنت کی تقریبات میں خصوصی دعوت دینے کی تجویز زیرِ غور ہے، تاکہ لاہور کی ثقافت اور روایات کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔