ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مضبوط خواتین ہی مضبوط پنجاب کی ضمانت ہیں، مریم اورنگزیب

مضبوط خواتین ہی مضبوط پنجاب کی ضمانت ہیں، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ویمن انٹرپرینیور پنجاب ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی خودمختاری اور سیکیورٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے جبکہ مضبوط اور بااختیار خواتین ہی مضبوط پنجاب کی ضمانت ہیں۔

مریم اورنگزیب نے ایکسپو میں شریک تمام خواتین کاروباری شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود 600 کاروبار صرف 600 خواتین نہیں بلکہ 600 گھرانے اور 600 معیشتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین مختلف شہروں سے جذبے اور کمٹمنٹ کے ساتھ اپنے کاروبار شوکیس کر رہی ہیں اور یہی اس ایکسپو کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کا عملی مظہر ہے اور حکومت کا کردار محض نگران نہیں بلکہ سہولت کار ہونا چاہیے۔ ویمن انٹرپرینیور ایکسپو کے ذریعے خواتین کو عملی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔

انہوں نے بچی، بہن، بیٹی اور ماں کے لیے محفوظ پنجاب کے عزم کو دہراتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے کیمروں، پینک بٹن سسٹم اور ای بس سسٹم جیسے منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ ہراسمنٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ خواتین کی فلاح کے لیے صحت، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، جبکہ ورکنگ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے ہاسٹلز تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن میں سیف سٹی کے قریب ورکنگ ویمن ہاسٹل بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر منصوبوں کی نگرانی خواتین قیادت کر رہی ہے، جبکہ سکالرشپ اور لیپ ٹاپ پروگرامز میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ڈی ایم پنجاب کی جانب سے مالی مشکلات کے باعث تعلیم سے محروم بچیوں کے لیے خصوصی سکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بچیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ رکھی گئی ہے۔