ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع

راولپنڈی: دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں مزید 15 روز کی توسیع کی گئی ہے، جو اب 22 جنوری تک نافذ العمل رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔