سٹی42: پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کے حجم اور سائز میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت تمام محکموں میں اضافی اسامیوں اور ملازمین کو ختم کیا جائے گا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کے مطابق ڈاؤن سائزنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس اور محکمہ خزانہ کے افسران بھی شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تمام صوبائی محکموں میں موجود اضافی اسامیوں اور ملازمین کا تفصیلی جائزہ لے گی اور غیر ضروری عہدوں کو ختم کرنے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ اس عمل کے تحت تمام محکموں سے اضافی ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔
محکمہ S&GAD نے ڈاؤن سائزنگ کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔