ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ لیبرنےمارکیٹوں میں دیہاڑی اورتنخواہ پرکام کرنیوالوں کولاوارث چھوڑدیا

محکمہ لیبرنےمارکیٹوں میں دیہاڑی اورتنخواہ پرکام کرنیوالوں کولاوارث چھوڑدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ لیبر کی جانب سے مارکیٹوں میں دیہاڑی اور تنخواہ پر کام کرنے والے ملازمین کے حقوق کی حفاظت میں عدم دلچسپی کے باعث لاکھوں مزدور معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ تاجربرادری کی اکثریت ملازمین کو سرکاری طور پر مقرر کردہ بیسک تنخواہ بھی نہیں دیتی، جس کے باعث غریب طبقہ شدید مالی دباؤ میں ہے۔

ماہانہ آمدنی نہ ہونے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث مزدور روزمرہ ضروریات بھی پورا نہیں کر پا رہے۔

 گھی کی قیمت 590 سے 600 روپے فی کلو، سرف 600 روپے، چائے پتی (800 گرام) 1780 روپے، گڑ 320 روپے فی کلو اور چاول 350 سے 560 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیسک تنخواہ نہ ملنے کے باعث مزدور طبقہ معاشی طور پر پس گیا ہے اور حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ مزدوروں کے بنیادی حقوق یقینی بنائے جائیں۔