ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مداحوں کیلئے خوشخبری، کترینہ اور وکی کوشال نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا

مداحوں کیلئے خوشخبری، کترینہ اور وکی کوشال نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے دو ماہ بعد بیٹے کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

کترینہ کیف اور وکی کوشال کے ہاں گزشتہ سال 7 نومبر کو شادی کے 4 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اور آج 7 جنوری کو جوڑے نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے بیٹے کے نام اور پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

انسٹا گرام پوسٹ میں کترینہ کیف اور وکی کوشال نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ویہان کوشال رکھا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں جوڑے نے لکھا کہ ہماری روشنی کی کرن، ویہان کوشال۔ دعائیں قبول ہو گئیں، زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل گئی۔

مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو بیٹے کے نام کے اعلان پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہی مگر سادہ انداز میں شادی کی تھی۔ اس نجی تقریب میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔