ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل مزید آسان بنا دیا

نادرا نے گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل مزید آسان بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سندھ میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کو مزید سہل کر دیا، اب شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق مکمل کر سکتے ہیں۔

جاری کردہ عوامی نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس نئی سہولت کے تحت گاڑیوں کے لین دین کے لیے نادرا کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہونے کے بعد گاڑی کی منتقلی کا عمل متعلقہ محکموں میں باآسانی مکمل کیا جا سکے گا۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ مزید رہنمائی نادرا کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جبکہ مدد کے لیے موبائل صارفین 1777 پر رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔