ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2024 ؛ لاہور  میں  476 افراد قتل اور861 زخمی 

2024 ؛ لاہور  میں  476 افراد قتل اور861 زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : سال 2024ء میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتیں جاری رہیں ،پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال لاہور میں 476 افراد قتل، 861 زخمی ہوئے

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ  گزشتہ سال لاہور میں 476 افراد قتل، 861 زخمی ہوئےڈکیتی مزاحمت پر 13 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 188 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا،سٹی ڈویژن قتل کی 81 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن قتل کے 68 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن میں 65، اقبال ٹاؤن میں 54 افراد مختلف وجوہات پر قتل ہوئے،سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 20 افراد بے دردی سے قتل کئے گئے،

پولیس ریکارڈ کے مطابق اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 200 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا ۔سٹی ڈویژن اقدام قتل کی 196 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن اقدام قتل کے 160 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 150، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 90 مقدمات درج ہوئے ۔ سول لائنز ڈویژن میں اقدام قتل کی 65 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،

ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 6 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن میں 3، کینٹ اور سول لائنز ڈویژن میں ایک، ایک شخص ہلاک ہوا،اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بھی ایک، ایک شخص ہلاک ہوا،