ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، جس میں دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ طلعت محمود کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ، جس کے بعد مقدمے میں مجموعی طور پر 5گواہان کا بیان ریکارڈ اور 3پرجرح کی جا چکی  ہے۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ بنیامین کے بیان پر جرح مکمل نہیں کی جا سکی ۔

کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے جمعہ کے روز جرح کرنے کی استدعا کی گئی ، جس پر ایف آئی اے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے اعتراض اٹھایا اور مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قو سین فیصل مفتی، بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں موجود ہیں۔

پراسیکیوشن نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کے وکلا موجود ہیں، گواہ پر جرح کا پراسس مکمل کیا جائے۔

بعد ازاں مقدمے کی سماعت جمعہ 10 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer