ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کی دبئی کیلئے ویزا درخواستیں مسترد ہونے کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

لاہوریوں کی دبئی کیلئے ویزا درخواستیں مسترد ہونے کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  لاہور سے دبئی جانے والے پاکستانیوں کے لیے مشکلات کم نہ ہو سکیں ,یو اے ای کے ویزے مسترد ہونے کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق یو اے ای حکومت کی سخت شرائط کے باوجود ویزوں کے اجراء میں کمی آ گئی ہے۔

ایگزیکٹیو بورڈ ممبر ٹیپ صادق صابر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یو اے ای حکومت نے ویزٹ ویزہ کیلئے ایک ملین کی سٹیٹمنٹ اور کنفرم ٹکٹ کی شرط لاگو کر دی ہے۔ اس کے علاوہ، ہوٹل بکنگ کی شرط بھی وزٹ ویزہ کے ساتھ رکھی گئی ہے۔

صادق صابر کے مطابق لاہور سے روزانہ 2 ہزار تک ویزہ کی درخواستیں دی جا رہی ہیں، لیکن سکیورٹی کے نام پر 99 فیصد درخواستیں مسترد ہو جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں درخواست گزار کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

ویزہ مسترد ہونے پر درخواست دہندہ کو 1500 سے 2000 درہم تک کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ویزہ فیس اور ہوٹل بکنگ کی فیس بھی ضائع ہو جاتی ہے۔

صادق صابر نے وزارت خارجہ سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں اور پاکستانی شہریوں کی مشکلات کا حل نکالیں۔