ندیم سندھو : پھولنگر میں ملتان روڈ دینہ ناتھ کے قریب موٹرسائیکل اور 22 ویلر ٹرالر میں تصادم، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔
تفصیلات کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 2 بیٹیاں شامل جبکہ مرد شدید زخمی ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں 30سالہ یاسمین 8سالہ عرفہ اور 5سالہ خدیجہ شامل ہیں۔
موٹرسائیکل سوار فیملی مانگا منڈی سے سرائے مغل جارہے تھے،متاثرہ فیملی کا تعلق چشتیاں بہاولنگر سے تھا،ریسکیو1122 ٹیم نےڈیڈ باڈیز اور زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر پھولنگر منتقل کر دیا۔