ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گمشدہ افراد کی شناخت کا جدید طریقہ آگیا

گمشدہ افراد کی شناخت کا جدید طریقہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی انسانیت کی خدمت میں ایک قدم اور آگے،سیف سٹی نے"میری پہچان" سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میری پہچان سروس گمشدہ افراد کی شناخت کا ایک جدید طریقہ دریافت کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق میری پہچان سروس" کو نادرا کے ساتھ منسلک کیا گیا ،میری پہچان سروس سے گمشدہ افراد ،لاوارث لاشوں کی شناخت میں مدد ملے گی،لاوارث یا ذہنی معذور افراد کی کالز پر"میری پہچان ٹیم"ڈیٹا بیس سے ریکارڈ چیک کرے گی۔

  ترجمان سیف سٹیز  کے مطابق میری پہچان سروس نادرا سے ڈیٹا کی معلومات حاصل کرکے گمشدہ افراد کو ورثاء تک پہنچائے گی،شہری کسی بھی ایمرجنسی یا گمشدہ افراد کی اطلاع 15 پر دیں۔