ڈاکٹر آصف حسین کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا

ڈاکٹر آصف حسین کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیشل سیکریٹری آصف حسین کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

آصف حسین اس وقت اسپیشل سیکریٹری ون کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آصف حسین سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی عدم موجودگی میں بطور سیکریٹری خدمات انجام دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔اپنے استعفے میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی اس لیے عہدہ چھوڑ دیا۔

ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تا حال سیکریٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

Ansa Awais

Content Writer