ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم سرما کی چھٹیاں ختم، سکول 10 جنوری سے کھلیں گے

موسم سرما کی چھٹیاں ختم، سکول 10 جنوری سے کھلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: موجیں ختم،تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ،سکول 10 جنوری سے کھلیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ٹوئیٹ میں لکھا موسم سرما کی چھٹیاں ختم،سکول 10 جنوری سے کھلیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی کے باعث 10 جنوری سے 22 جنوری تک سکول ساڑھے نو بجے لگائے جائیں۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر بھی موجود تھے۔وزیر اعلی پنجاب نے بچوں کو شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے اور جیکٹ پہننے کی بھی نصیحت کی۔

 واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے شدید سردی کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی ہے۔ پشاور میں صوبائی  محکمہ تعلیم نے پرائمری تک سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پانچویں جماعت تک تمام نجی اور سرکاری پرائمری سکولز 13 جنوری تک بند رہیں گے جبکہ   مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سرما کی تعطیلات بدستور 9 جنوری کو ختم ہوں گی تاہم تعطیلات کے خاتمہ پر سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے جائیں گے۔ چھٹیوں کے بعد پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول صبح  9:30 بجے کھلیں گے اور سہ پہر  3:30 بجے بند ہوں گے۔