ٹویٹر فیس بک تک رسائی کئی گھنٹے معطل رہی

Social platforms closed, City42, unannounced bar on x and facebook,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: پاکستان میں بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروس ڈاون ہو گئی تاہم وٹس ایپ اور یو ٹیوب بدستور کام کرتے رہے۔ 

اتوار کی شب پاکستان میں بیشتر مقامات پر فیس بک اور ٹوئٹر کی سروس شام سوا چھ بجے کے لگ بھگ بند ہو گئی۔  پاکستان میں یوٹیوب کی سروس بھی سست چلتی رہی تاہم وٹس ایپ معمول کے مطابق کام کرتی رہی۔  اتوار اور پیر کی درمیانی رات بعض سوشل پلیٹ فارمز تک پاکستانی صارفین کی رسائی کئی گھنٹے بعد بحال ہوئی۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اچانک سروس بند ہونے سے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔