کورونا کے نئے ویرئینٹ جے این 1 کے چار کیس سامنے آ گئے

Corona JN 1 variant, City42, Health Minister Nadim Jan, Pakistan facing JN1 threat, Covid19
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک: اسلام آباد میں سرکاری زرائع نے تصدیق کی ہے کہ  کرونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون پاکستان میں موجود ہے اور اس کے اب تک چار کیس سامنے آ چکے ہیں۔ 

وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ کورونا کے نئے ویرئینٹ جے این ون کے جو 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان تمام متاثرہ افراد میں نئے کورونا ویرئینٹ کی  معمولی علامات تھیں۔  چاروں مریض بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا کا نیا ویرئینٹ جے این ون اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے حوالے سے صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے،  بارڈر ہیلتھ سروسز، قومی و صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، لیبز مکمل فعال ہیں۔انٹرنیشنل ائرپورٹس، تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز ادارہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سفارشات پر عمل کر رہا ہے۔

وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو  پہلے ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگ چکی ہے۔ وفاق اور صوبے  مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 

سردیوں میں کووڈ یا فلو جیسی بیماریوں سے تحفظ کیلئے شہری احتیاط کریں، ماسک کا استعمال کریں، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔