مرغی کا گوشت تاحال عوام کی پہنچ سے دور

Chicken Price
کیپشن: Chicken Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سستا پروٹین تاحال عوام کی پہنچ سے دور، برائلر مرغی کی قیمت میں کوئی کمی نہ آ سکی، چھٹی کے روز برائلر مرغی کی گوشت کی قیمت 572 روپے کی سطح پر برقرار، فارمی انڈوں کی قیمت میں 3روپے فی درجن اضافہ، شہر میں فارمی انڈے 283 روپے درجن ہو گئے.

شہرمیں برائلر مرغی کی گوشت کی قیمت میں کمی کی بجائے گزشتہ روز کی قیمت پر برقرار ہے، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 373 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 381 روپے فی کلو جاری کیا گیا، فارمی انڈوں کی قیمت میں 3روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، فارمی انڈے 283 روپے فی درجن ہو گئے.

خریداروں کے ساتھ چھوٹے دکاندار بھی پریشان ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے جب سے قیمت بڑھی ہے گاہکوں کی تعداد نصف سے بھی کم ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت مہنگا ہونا مافیا کےلئے سودمند ہے، چھوٹے دکاندار بےروزگار ہوتے جا رہے ہیں۔