قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کوروناکا شکار

David Hemp corona positive
David Hemp

(عثمان خادم)لاہور میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا، کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ،24 گھنٹوں میں 353 لاہوریوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

 لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح6.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے،تاہم کورونا کے باعث کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ ڈیوڈ ہیمپ کا انگلینڈ سے پاکستان روانگی کے لئےلیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا.

دوسری جانب کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کر گئی۔ 24 گھنٹوں میں 353 کیسز سامنے آ گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل ہی مرض سے بچاو کا واحد حل ہے۔