ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن لڈو گیم پر محبت، بھارتی دوشیزہ نے لاہوری منڈے کیلئے سب چھوڑ دیا؛ ویڈیو وائرل

woman falls in love with Pakistani man
کیپشن: woman falls in love
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راجستھان کے دھولپور  کی شادی شدہ لڑکی نے لاہور کے علی کی محبت میں بیٹا اور گھر چھوڑ دیا۔ اٹاری پہنچنے سے پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔ دونوں میں آن لائن لوڈو کھیلنے ہوئے محبت پروان چڑھی۔
آن لائن لوڈو کے ذریعہ لاہور پاکستان کے نوجوان سے دوستی ہونے کے بعد خاتون اس سے ملنے کیلئے پاکستان جارہی تھی، لیکن اس سے پہلے ہی امرتسر پولیس نے اس کو پکڑ لیا۔ سیپیئو، دھول پور کی رہنے والی شادی شادہ خاتون کو سسرال والے واپس لے گئے۔ امرتسر پولیس کو دئے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ چھ مہینے پہلے آن لائن لوڈو گیم کھیلتے ہوئے اس کی دوستی لاہور کے رہائشی نوجوان علی سے ہوگئی تھی۔ کھیل ہی کھیل میں بات بڑھ کر چیٹنگ تا جا پہنچی اور دونوں میں واٹس ایپ پر بات چیت ہونے لگی۔
لاہور کے علی نے خاتون کو ملنے کیلئے اٹاری بارڈر پر بلایا  اور کہا کہ وہ کسی طرح اٹاری بارڈر تک پہنچ جائے، جہاں سے آگے لے جانا اس کا کام ہے۔ خاتون اپنے دو سالہ بیٹے کو چھوڑ کر اپنی محبت کے پیچھے پاکستان کیلئے نکل گئی۔ جلیانوالا باغ پہنچ کر خاتون نے اٹاری جانے کیلئے ٹیمپو  تلاش کرنے لگی کہ اسی دوران امرتسر پولیس نے اس کی مشتبہ حرکات دیکھ کر اسے گرفتار کرلیا۔