چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا،لوگوں کی اموات پر دلی دکھ ہوا ہے۔
مری اور گلیات میں سردی کے باعث سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا مری میں سردموسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس
— PPP (@MediaCellPPP) January 8, 2022
چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا مری میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت
مری میں افسوس ناک سانحے پرپورا ملک سوگوار ہے،چیئرمین بلاول بھٹوزرداری@BBhuttoZardari