سیاحوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل دہلا دیا، مریم نواز

Maryam Nawaz Sharif Tweet
کیپشن: Maryam Nawaz Sharif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا مری میں جاں بحق ہونے والے افراد پر اظہارافسوس،  عمران خان پر بھی تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہاکہ عمران خان تھوڑا سا بھی احساس ہے عوام کایا رحم سے دل بالکل عاری ہے کیا اللہ سے ڈر نہیں لگتا؟

‏مریم نواز کا کہنا ہے کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔ اللّہ تعالی مرحومین اور ان کے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے انھوں نے کہاکہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔

شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer